موبائل فونز کی قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی قیمتوں میں نمایاں کمی
کیپشن: موبائل فونز کی قیمتوں میں نمایاں کمی

ویب ڈیسک : پاکستان میں موبائل فون بنانے والی ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کے مختلف ماڈلز میں کمی کردی گئی۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں موبائل فون بنانے والی ملکی اور غیر ملکی تمام کمپنیوں نے 20 سے زائد موبائل فونز ماڈلز کی قیمتیں 400 روپے سے لے کے 10ہزار  روپے تک کی کمی کر دی ہے۔

 مارکیٹ ذرائع کے مطابق تمام کمپنیوں نے نہ صرف اسمارٹ موبائل فون کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی ہے بلکہ بٹنوں والے فون جس میں فیچرز فونز بھی شامل ہیں اس میں بھی 100روپے سے لے کے 500 روپے تک کی کمی کی ہے۔

موبائل فون کمپنیوں کے سیلز ٹارگٹ پورے نہیں ہو رہے جس کی وجہ سے قیمتوں میں نمایاں کمی کی جا رہی ہے جبکہ پاکستان میں موبائل فون زیادہ تعداد میں بنائے جا رہے ہیں۔

موبائل فون کمپنیوں کے نمائندوں نے تصدیق کر دی ہے کہ ریٹس میں نمایاں کمی کرکے پاکستانی مارکیٹ میں موبائل فون انڈسٹری کو استحکام پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔