جسمانی ورزش سگریٹ نوشی کی عادت چھڑاسکتی ہے،ماہرین

جسمانی ورزش سگریٹ نوشی کی عادت چھڑاسکتی ہے،ماہرین
کیپشن: جسمانی ورزش سگریٹ نوشی کی عادت چھڑاسکتی ہے،ماہرین

ویب ڈیسک:ماہرین صحت کے مطابق مخصوص ورزش کرکے سیگریٹ نوشی سے چھٹکارا پایا جاسکتا ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جسمانی ورزش ناصرف صحت کیلئے ضروری ہے بلکہ یہ تمباکو کی طلب کو  بھی دور کر سکتی ہے 
سگریٹ نوشی کی عادت اگر  ایک بار لگ جائے تو اس سے جان چھڑانا آسان کام نہیں، یہی وجہ ہے کہ زیادہ تر لوگ اس کوشش میں ناکام ہو جاتے ہیں اور کچھ عرصے بعد دوبارہ اس بری عادت کا شکار ہو جاتے ہیں۔
سگریٹ نوشی کو چھوڑنے کیلئے نکوٹین ریپلیسمنٹ تھیراپیز کرانی چاہیں، جس کیلئے آپ کو چاہیے کہ جب بھی آپ کو سگریٹ کی طلب ہو تو آپ نکوٹین ببل گم کا استعمال کریں۔