اٹلی کشتی حادثے میں حافط آباد کا رہائشی جاں بحق، گھر میں کہرام برپا

اٹلی کشتی حادثے میں حافط آباد کا رہائشی جاں بحق، گھر میں کہرام برپا

ایک نیوز:  گزشتہ روز یورپ کے سمندر میں کشتی الٹنے کے واقعہ میں حافظ آباد کا رہائشی قاسم بھی ہلاک ہو گیا ہے.

رپورٹ کے مطابق  اٹلی کشتی حادثے میں حافظ آباد کے رہائشی  قاسم  نامی نوجوان کی موت کی تصدیق ہو گئی ہے.  کشتی حادثے میں لا پتہ افراد میں حسیب نامی لڑکے کی لاش کو شناخت کر لیا گیا ہے. متاثرہ فیملی  کا کہناہے کہ قاسم کو ایجنٹ مافیا نے لاکھوں روپے لے کر  سمندری لہروں کے سپرد کر دیا.  قاسم نامی نوجوان کی لاش کی تصدیق 6 دن بعد آج ہوئی ہے ۔ 22 سالہ نوجوان محمد قاسم کے گھر بیٹے کی موت کی خبر سنتے ہی کہرام برپا ہو گیا ہے.

واضح رہے کہ اٹلی میں تارکین وطن کی کشتی کو پیش آنے والے حادثے میں پاکستان کی ویمن ہاکی اور فٹبال پلیئر شاہدہ رضا بھی جاں بحق ہوئی تھی۔کوچ غلام عباس کا کہنا تھا کہ  اٹلی کشتی حادثےمیں قومی ویمن ہاکی اور فٹبال پلیئر شاہدہ رضا بھی جاں بحق ہوئی تھی  شاہدہ رضا پہلے ہاکی کھیلتی تھیں، پھرپاکستان فٹبال ٹیم کاحصہ رہی تھی۔

کوچ غلام عباس کے مطابق فیملی نےتصدیق کی ہےکہ شاہدہ رضا کا انتقال ہوگیا ہے، شاہدہ رضا کا تعلق بلوچستان سے تھا، وہ روزگار کیلئے بیرون ملک جانا چاہتی تھیں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر ، سیکرٹری جنرل حیدر حسین،  چیئرپرسن ویمنز ہاکی ونگ سیدہ شہلاء رضا اور   جی ایم ویمنز  ونگ تنزیلہ عامر چیمہ نے سابق انٹر نیشنل ویمنز ہاکی پلیئر شاہدہ رضا کے حادثے کے نتیجے میں انتقال پر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مغفرت کی دعا کی ہے۔