دورہ پاکستان کیلئے نیوزی لینڈ کے اسکواڈ کا اعلان

دورہ پاکستان کیلئے نیوزی لینڈ کے اسکواڈ کا اعلان

ایک نیوز: دورہ پاکستان کے لئے نیوزی لینڈ کے 15 رکنی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 5 ون ڈے میچز میں ٹام لیتھم نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ پاکستان کیخلاف اسکواڈ میں 2 نئے کھلاڑی بین لِسٹر اور کول میک کونچی کو بھی شامل کیا گیا ہے اور دونوں کھلاڑیوں کا  پاکستان کیخلاف سیریز میں ون ڈے ڈیبیو کا امکان ہے۔

ٹام بلنڈل، چیڈ باویس، میٹ ہینری، ایڈم ملنے، ڈیرل مچل، ہینری نکولس، جمی نیشم، رچن روندرا، ہینری شیپلے، اش سودھی، بلیئر ٹکنر اور ول ینگ کیوی ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ  کو دورہ پاکستان میں تجربہ کار بلے باز کین ولیمسن اور فاسٹ بولرٹم ساؤتھی کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ نے وائٹ بال سیریز کے لئے ثقلین مشتاق کواسسٹنٹ کوچ مقرر کردیا ہے۔ نیوزی لینڈ ٹیم 14 اپریل سے 7 مئی تک پاکستان کے خلاف 5 ٹی 20 اور 5 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی۔ نیوزی لینڈ کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان پہلے ہی کیا جاچکا ہے اور کیویز ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے پلیئرز 10 اپریل کو پاکستان پہنچیں گے۔