مکیش امبانی کی بیٹی کی شادی پر بالی ووڈ کے تین خانز کا رقص

مکیش امبانی کی بیٹی کی شادی پر بالی ووڈ کے تین خانز کا رقص
کیپشن: مکیش امبانی کی بیٹی کی شادی پر بالی ووڈ کے تین خانز کا رقص

ویب ڈیسک: مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے کی شادی میں تینوں خانز یعنی شاہ رخ، سلمان اور عامر کے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
بالی ووڈ پر تینوں خانز یعنی شاہ رخ، سلمان اور عامر کا راج ہے تینوں میں لاکھ اختلافات ہو مگر 
 بھارت کے امیر ترین بزنس مین مکیش امبانی نے یہ کام کردکھایا۔ اس خاندان کی شادی میں شوبز شخصیات کو خصوصی طور پر مدعو کیا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ بھارت کی مہنگی ترین شادیوں میں سے ایک ہوتی ہے۔
اسٹیج پر شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان ایک دوسرے کے گلے میں ہاتھ ڈالے رقص کرتے نظر آئے۔ بالی ووڈ کے ان سپر اسٹارز نے ساؤتھ انڈین بلاک بسٹر مووی آر آر آر کے عالمی انعام یافتہ نغمے ناچو ناچو پر رقص کرنے کی بھی کوشش کی۔