بھارت: خوفناک ٹرین حادثے کے لرزہ خیز مناظر کی تصویری جھلکیاں

بھارت: خوفناک ٹرین حادثے کے لرزہ خیز مناظر کی تصویری جھلکیاں
کیپشن: India: Horrifying scenes of train accident in pictures

ایک نیوز: بھارتی ریاست اڑیسا میں مسافر اور مال بردار ٹرین میں خوفناک تصادم ہوا ہے۔ جو کہ بلاشبہ ایک بہت بڑا انسانی سانحہ ہے۔ ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق تصادم کے نتیجہ میں 288 افراد ہلاک جبکہ 900 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اوڈیسہ کے بالاسور ضلع میں مسافر ٹرین پٹڑی سے اترگئی اور دوسرے ٹریک پر آرہی مال گاڑی سے ٹکراگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تصادم کے نتیجے میں شالیمار چنئی کورومنڈل ایکسپریس کی آٹھ بوگیاں پٹری سے الٹ گئیں۔ حادثہ شام 7 بج کر 20 منٹ پر اڑیسا کے ضلع بالاسور میں پیش آیا۔

حادثے کے لرزہ خیز مناظر کی تصویری جھلکیاں: