خواتین ایک دوسرےکی تعریفیں کم کرتی ہیں،طوبیٰ انور

ایک خاتون د وسری خاتون کی تعریف کم کرتی ہیں،طوبیٰ انور
کیپشن: A Woman Underestimates Another Woman, Toba Anwar

ویب ڈیسک:پاکستان شوبزانڈسٹری کی اداکارہ طوبیٰ انورنےکہاہےکہ خواتین ایک دوسرےکی تعریفیں کم کرتی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ طوبیٰ انورنےایک نجی ٹی وی کےشومیں بطورمہمان شرکت کی جہاں اداکارہ کےساتھ مختلف موضوعات پرگفتگوکی گئی۔
گفتگوکےدوران طوبیٰ انورنےکہاکہ لوگ مجھےمیری آوازاورآنکھوں پہنچا ن جاتے ہیں چاہے میں نے ماسک ہی کیوں نہ پہنا ہوا ہو۔
اس حوالےسےاداکارہ کامزیدکہناتھاکہ ایک صاحب نے میری آنکھوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی آنکھیں بہت گہری ہیں، اس لیے آپ سے جھوٹ بولا نہیں جاتا کیوں کہ لگتا ہے آپ روح تک پہنچ جائیں گی۔
میزبان کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ مرد تعریف کرتے ہیں یا خاتون؟ اس کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ خاتون دوسری خاتون کی تعریف کم کرتی ہیں ایسا کیوں ہوتا ہے مجھے نہیں پتا لیکن اگر مجھے کسی خاتون کی کوئی چیز اچھی لگتی ہے تو میں ضرور تعریف کرتی ہوں۔