کیا منیب بٹ کراچی چھوڑ رہے ہیں؟

کیا منیب بٹ کراچی چھوڑ رہے ہیں؟
کیپشن: کیا منیب بٹ کراچی چھوڑ رہے ہیں؟

ویب ڈیسک: اداکار منیب بٹ نے کہا ہے کہ اگر انہیں کبھی کراچی چھوڑ کر کسی اور شہر جانا پڑا تو وہ مدینہ شفٹ ہوجائیں گے۔
منیب بٹ کا انٹرویو میں کہنا تھاکہ مدینہ رہنے والوں کیلئے دنیا کا بہترین شہر ہے، انسان جیسے ہی مدینے میں قدم رکھتا ہے اس کا ذہن مثبت ہوجاتا ہے۔ مدینے کا ماحول دنیا سے بہت الگ ہے، وہاں کے لوگ اچھے اخلاق والے ہیں اور وہ پوری زندگی مدینے میں گزار سکتے ہیں۔
اداکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے کئی بار کراچی شہر کو چھوڑنے کا سوچا لیکن کراچی کی رونقیں بہت کم شہروں میں مل سکتی ہیں اسی لئے ارادہ نہیں بن سکا۔ کراچی کے رہنے والے کسی اور شہر میں زیادہ دن نہیں گزار سکتے، انہیں شہر کی رونق یاد آنے لگتی ہے۔