شیخوپورہ:گیس سلنڈرلیک ہونےسےبچوں سمیت24افرادبےہوش

شیخوپورہ:گیس سلنڈرلیک ہونےسےبچوں سمیت24افرادبےہوش
کیپشن: Sheikhupura: 24 people including children are unconscious due to gas cylinder leakage

ایک نیوز:شیخوپورہ میں گیس سلنڈرلیک ہونےسےبچوں سمیت24افرادبےہوش ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق شیخوپورہ کےعلاقہ فیروز والا کے نزدیک سلنڈرسےگیس لیک ہونےسے24افرادبےہوش ہوگئے۔
پولیس کےمطابق لاہورسےمال گاڑی شیخوپورہ کی طرف جارہی تھی ،جس کی دو بوگیوں میں کاربن ڈائی اکسائیڈ کے سلنڈر لوڈ تھے ،ناقص انتظامات کی بنا پر ایک بوگی سے ایک ہیوی سلنڈر گر گیا اور ٹرین چلتی رہی،علاقےکےبچوں نےسلنڈرکےریگولیٹرکوکھول دیا،جس کےنتیجےمیں گیس علاقے میں پھیل گئی۔
پولیس کےمطابق گیس پھیلنےسےبچوں سمیت24افرادکی حالت غیرہوگئی جس سےوہ بےہوش ہوگئے،متاثرہ افرادمیں زیادہ تعدادبچوں اورخواتین کی ہے،بےہوش افرادکوتحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال فیروزوالامنتقل کردیاگیا،جہاں ان کی حالت خطرےسےباہرہے۔
پولیس کےمطابق علاقہ مکینوں نے سلنڈر کا ریگولیٹر کھولنے والے دو بچوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا، پکڑے گئے بچوں کے دو ساتھی فرار ہو گئےہیں جن کی تلاش کاسلسلہ جاری ہے۔