پیٹرول کے بعد عوام کو بجلی کا جھٹکا،مزید2روپے75پیسےمہنگی

پیٹرول کے بعد عوام کو بجلی کا جھٹکا،مزید2روپے75پیسےمہنگی
کیپشن: پیٹرول کے بعد عوام کو بجلی کا جھٹکا،مزید2روپے75پیسےمہنگی

ایک نیوز:عید سے قبل پیٹرول کے بعد شہریوں کو بجلی کا زوردار جھٹکا، کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کردی گئی

نوٹیفکیشن کے مطابق نیپرا نے بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔بجلی  دوسری سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے مد میں مہنگی کی گئی۔ صارفین سے اضافی وصولیاں اپریل،مئی اورجون میں کی جائیں گی۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔صارفین پر 85 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔