پاکستان میں داخل ہونے کے لیے پاسپورٹ کی اہمیت پر عوام کا اظہار خیال

 ایک نیوز : پاکستان کی بھلائی اور سالمیت کو مدمظر رکھتے ہوئے حکومت پاکستان اور عسکری قیادت کا قانون کی پاسداری کی خاطر سخت اقدامات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مقیم غیر قانونی باشندوں کو اپنے ملک واپس جانے کا حکم دیا گیا۔پاسپورٹ اور قانونی دستاویزات کے بغیر کسی بھی فرد کو پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی

قانون کی پاسداری نہ کرنے پر مجرمین کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

  پاسپورٹ کی اہمیت پر کوئٹہ کے رہائشیوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ “ہم حکومتی اقدامات کی حمایت کرتے ہیں، تمام غیر ملکی افراد کو چاہیے کہ پاکستان میں آنے کے لیے پاسپورٹ بنوائیں”۔

 ان کا کہنا تھا کہ “یہ قوانین صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں پاسپورٹ کے بغیر داخلہ نہیں ملتا، اس لیے پاکستان میں بھی قوانین کی پاسداری ہونی چاہیے”

 شہریوں نے مزید کہا کہ “قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا حکومتی فیصلہ بہت اچھا ہے”

“جو نظام ہماری حکومت چلاتی ہے وہ بہترین ہوتا ہے”پاسپورٹ ایک بہت بڑی سہولت ہے، یہ آپکو پہچان دلواتا ہے”

 شہریوں کاکہنا تھا کہ “بارڈر پر جو احتجاج کیا جارہا ہے وہ غلط ہے اور ملک کی حکومت کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے”

 ایک شہری نے سوال کیا کہ “اگر میں ایران جاؤں تو کیا وہ مجھے پاسپورٹ کے بغیر داخل ہونے دیں گے؟”

 شہریوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ “جو لوگ اس مرحلے میں بےروزگار ہونگے، حکومت پاکستان ان کی کفالت کرے گی، یہ بہترین فیصلہ ہے”۔

پاکستان کی عوام ملک میں قانون کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے حکومتی اقدامات کی معترف ہے۔

غیر قانونی افراد کو ملک سے نکالنے سے پاکستان کے استحکام اور معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔