برازیلین نسل کی گائے کی قیمت ایک ارب تک پہنچ گئی

برازیلین نسل کی گائے کی قیمت ایک ارب تک پہنچ گئی
کیپشن: برازیلین نسل کی گائے کی قیمت ایک ارب تک پہنچ گئی

ویب ڈیسک:لائیو اسٹاک کی دنیا میں اب ایک نیا ریکارڈ قائم ہو چکا ہے۔ برازیلین نسل کی گائے کی قیمت ایک ارب تک پہنچ گئی۔
برازیل میں منعقد ہونے والی لائیو اسٹاک آکشن میں نیلور گائے جسے مقامی طور پر ویاتینا 19 ایف آئی وی مارا اموویز کہا جاتا ہے، سب سے زیادہ نیلامی کے ساتھ فروخت ہوئی ہے۔اس نیلامی میں نیلور گائے کی نیلامی کی قیمت 4 اعشاریہ 8 ملین ڈالرز یعنی تقریبا 1 ارب سے زائد روپے بنتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لائیو اسٹاک نیلامی کی دنیا میں یہ سب سے بڑی نیلامی ہے، جسے مائل اسٹون قرار دیا جا رہا ہے۔ اس نیلامی کی ایک بڑی وجہ اس جانور کی خوبیاں بھی ہیں، جس کے باعث خریدنے والوں نے کروڑوں روپے کی بولی لگا دی۔
نیلور گائے اپنی خصوصیات کے باعث سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہے، یہ بریڈ اپنے سفید رنگ، قد کاٹ، خوبصورتی اور مضبوط کُبھ کے باعث بھی مقبول ہے۔
تاہم اس گائے کی اصل تاریخ ہند سے ملتی ہے، نیلور گائے کو اونگولز کے نام سے بھی برازیل میں جانا جاتا ہے، اوکلوہاما یونی ورسٹی کے آرٹیکل کے مطابق 1962 میں برازیلین حکومت کی جانب سے بھارت سے 84 جانور امپورٹ کیے گئے تھے، جس میں اونگولز بھی شامل تھے۔