ایک دھڑاوردوسروالی جڑواں بہنوں نےشادی رچالی

ایک دھڑاوردوسروالی جڑواں بہنوں نےشادی رچالی
کیپشن: A quarreling twin sisters got married

ویب ڈیسک:جسمانی طورپرایک دوسرےسےجوڑی امریکی بہنوں نےامریکی شہر ی سےشادی کرلی۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق 1990میں امریکی ریاست منیسوٹامیں ان جڑواں بہنوں کی پیدائش ہوئی تھی،ان کانام ایبی گیل اور برٹنی ہینسل رکھاگیا،ان کےوالدین نےان کی سرجری کراکران کوالگ کرانےکاسوچامگرڈاکٹروں نےان کوجڑواں لڑکیوں کی پیچیدگیوں کےبارےمیں بتایاکہ اگران کی سرجری کی جائےگی توممکن ہےکہ جڑواں بہنیں انتقال کرجائےجس پران کےوالدین نےاپناارادہ بدل لیا۔

رپورٹس کے مطابق ایبی گیل اوربرٹنی ہینسل کی پرورش بھی امریکامیں ہوئی ،آخرکارانہوں نےوہاں پرہی شادی کرلی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ان بہنوں کی شادی 2021ء میں ہوئی تاہم یہ بات میڈیا پر اب سامنے آئی ہے۔ ان کے شوہر نرس اور سینئر فوجی ہیں جبکہ یہ بہنیں ایک سکول میں ٹیچر ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ان جڑواں بہنوں کا ایک دھڑ اور دو سر ہیں۔ ان میں سے ہر ایک کا سر اور دل الگ ہے لیکن ان کے جسم جڑے ہوئے ہیں۔ ایک کی ٹانگیں اور دوسری کے بازو ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ 34 سالہ جڑواں بہنیں دوسرے لوگوں کی طرح معمول کی زندگی گزارتی ہیں۔ یہ گاڑی چلاتی ہیں، شاپنگ کرتی ہیں اور سوئمنگ بھی کرتی ہیں۔