ایشیا کپ : روٹس پر لگی لائٹس اور تاریں چور لے اڑے

ایشیا کپ : روٹس پر لگی لائٹس اور تاریں چور لے اڑے
کیپشن: ایشیا کپ : روٹس پر لگی لائٹس اور تاریں چور لے اڑے

ایک نیوز :ایشیا کپ کے میچز کے لیے ٹیموں کے روٹس پر لگی لائٹیں  اور تاریں چور لے اڑے۔
تفصیلات کےمطابق ایشیا کپ کے میچز کے لیے ٹیم کے روٹس پر لگی لائٹس اور بجلی تاریں چور لے گئے، ٹھیکیدار نے ایک لاکھ 25 ہزار روپے مالیت کی لائٹس اور تاریں چوری ہونے پر تھانہ گلبرگ میں درخواست جمع کروا دی۔
ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان میں جاری ہے، جس کے لئے پی سی بی کی جانب سے بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں، سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور ٹیموں کے روٹس پر نئی لائٹس نصب کی گئی ہیں۔ٹھیکیدار کے مطابق ایشیا کپ میں شریک ٹیمزکے استقبال کیلئے ایک لاکھ 25 ہزار روپے مالیت کی لائٹس اور تاریں لگائی تھیں جو چور لے اڑے۔ ٹھیکیدار نے لاہور کے تھانہ گلبرگ میں چوری کی درخواست جمع کروا دی ہے۔