پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری: پی ٹی آئی نے کمیٹی تشکیل دیدی

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری: پی ٹی آئی نے کمیٹی تشکیل دیدی
کیپشن: Preparation for local body elections in Punjab: PTI forms committee

ایک نیوز: تحریک انصاف نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔ جس کا پارٹی کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کو کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ ہمایوں اختر سمیت ریاض فتیانہ، رائے عزیز اللہ، فیصل شیر جان، طارق دین، حافظ فرحت، وسیم قادر اور اعجاز منہاس کو بھی بلدیاتی کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ 

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ فرخ حبیب مغربی پنجاب، صداقت علی عباسی شمالی، ڈاکٹر یاسمین راشد مرکزی جبکہ عون عباس بپی جنوبی پنجاب کے ریجنل صدر مقرر کیے گئے ہیں۔ رائے مرتضی مغربی پنجاب، حماد اظہر مرکزی پنجاب اور معین قریشی جنوبی پنجاب میں بلدیاتی کمیٹی کے ریجنل جنرل سیکریٹریز تعینات کردیے گئے ہیں۔ سیکرٹری جنرل عمر ایوب کے دستخط سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔