بھارت ، ایک اور فریج قتل، بیٹےنے ماں سے مل کر باپ مارڈالا ، ویڈیو 

another fridge murder in delhi
کیپشن: another fridge murder in delhi
سورس: google

ایک نیوز نیوز: بھارت میں ’’ فریج قتل ‘‘ معمول بن گئے ، دہلی  میں بیٹے نے ماں سے مل کر باپ کو قتل کرڈالا، لاش کے ٹکڑے فریج میں رکھے اور بعد میں شہر کے مختلف علاقوں میں کوڑے پر پھینک دئیے، ماں بیٹے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔
  بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں شردھا کے قتل جیسا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔ یہ قتل ماں بیٹے نے مل کر کیا ہے۔ اس معاملے میں کرائم برانچ نے ایک خاتون اور اس کے بیٹے کو گرفتار کیا ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ بیٹے نے ماں کے ساتھ مل کر باپ کا قتل کیا اور پھر لاش کو کاٹ کر فریز میں رکھ دیا۔
پانڈو نگر کا رہائشی انجن داس اپنے  بیٹے دیپک  اور  بیوی پونم کو  فضول خرچی سے روکتا تھا اور ان کو سادہ طرز زندگی بسر کرنے کی تلقین کرتا تھا جس سے تنگ آکر ماں اور بیٹے نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔
یادرہے اس سے قبل دہلی کی پولیس نے ایک نوجوان آفتاب پونا والا کو اپنی گرل فرینڈ کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا  تھا۔ ان پر اپنے ساتھ تین سال تک بنا شادی کے رہنے والی دوست شردھا والکر کو بے دردی سے قتل کرنے کے الزامات ہیں۔