مکیش امبانی نے بم پروف مہنگی ترین مرسیڈیز خرید لی

مکیش امبانی نے بم پروف مہنگی ترین مرسیڈیز خرید لی

ایک نیوز: امیر ترین بھارتی بزنس مین مکیش امبانی نے اپنی کار کلیکشن میں ایک اور اضافہ کرکے بم پروف مرسڈیز کار خریدلی جس کی قیمت 10 کروڑ بھارتی روپے( 35 کروڑ پاکستانی روپے) سے زیادہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق مکیش امبانی کے 27 منزلہ گھر، اینٹیلیا کی ایک منزل ہے جو خصوصی طور پر ان کی مہنگی کاروں کے لیے مختص ہے۔ مکیش امبانی کی نئی گاڑی کا نام مرسڈیز بینز S680 گارڈ لگژری سیڈان ہے اور یہ دنیا کی محفوظ ترین بم پروف گاڑی ہے۔

مکیش امبانی کی نئی مرسڈیز باہر سے کسی دوسری مرسڈیز بینز ایس کلاس جیسی ہی دکھائی دیتی ہے لیکن یہ تقریباً 2 ٹن وزنی ہے، اس نئی گاڑی میں ایک خاص مضبوط شیل استعمال کیا گیا ہے۔کچھ رپورٹس میں خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ ہوسکتا ہے مکیش امبانی کو تھریٹس ہوں اور انہوں نے اپنی حفاظت کو کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہ گاڑی خریدی۔