مراکش کے ہاتھوں شکست، بلجئیم میں شائقین بے قابو ، فسادات پھوٹ پڑے

belgium unrest after match defeat
کیپشن: belgium unrest after match defeat
سورس: google

 ایک نیوز نیوز: قطر کے دارالحکومت دوحہ کے التھماما سٹیڈیم میں مراکش کے ہاتھوں بیلجیئم کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے اپ سیٹ شکست کے بعد بیلجیئم میں فسادات پھوٹ پڑے۔  بپھرے شائقین کی جانب سےمتعدد گاڑیاں نذر آتش، دکانوں کے شیشے توڑ دئیے۔11 گرفتار۔

 رپورٹ  کے مطابق بیلجیئم کی ہار کے بعد برسلز میں فٹ بال فینز نے پولیس پر حملہ کر دیا جس کے بعد سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے حملہ آوروں کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعمال کرنا پڑا۔بیلجیئم کی شکست کے بعد درجنوں فٹ بال شائقین برسلز کی سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے دکانوں کے شیشے توڑے اور متعدد گاڑیوں کو بھی نذر آتش کردیا۔
برسلز پولیس کا کہنا ہے کہ امن عامہ کو نقصان پہنچانے کے الزام میں انہوں نے 11 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔پولیس نے حملے کی اطلاع ملتے ہی شہر میں ٹرین سروس معطل کردی تھی اور فسادات کے بڑھ جانے کے خوف سے سڑکوں کو بھی بند کر دیا تھا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر برسلز میں کی جانے والی توڑ پھوڑ کی متعدد ویڈیوز گردش کر رہی ہیں۔

https://twitter.com/suzseddon/status/1596973275178860546?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1596973275178860546%7Ctwgr%5E7b4033bfd307b98a1b1738b47c0e0c77f3b4776e%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urdunews.com%2Fnode%2F721516


سوزانے سیڈون کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں سروں کو ڈھانپے درجنوں افراد کو سڑکوں پر پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔یاد رہے بیلجیئم کی ٹیم اس وقت فٹ بال کی عالمی رینکنگ میں دوسرے جبکہ اس کو شکست دینے والی مراکش کی ٹیم رینکنگ میں 22 ویں نمبر پر ہے۔