نیوزی لینڈ نے اوپر تلے پاکستان کے دو دورے کرنیکا اعلان کردیا

نیوزی لینڈ نے اوپر تلے پاکستان کے دو دورے کرنیکا اعلان کردیا
ایک نیوز نیوز: نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دسمبر-جنوری 2022-23 میں اپنے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم بھارت میں وائٹ بال فارمیٹ کی سیریز کھیلنے کے بعد پاکستان آئے گی جو 30 نومبر کو ختم ہوگی۔ اس دوران کیویز کو پاکستان میں دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچز کھیلنے ہیں۔
واضع رہے اپریل 2023 میں نیوزی لینڈ دوبارہ تین ون ڈے کھیلنے کے لیے پاکستان آئے گا۔ یہ ون ڈے 2021 میں واپس منسوخ کر دیے گئے تھے جب نیوزی لینڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو سیکیورٹی خطرات کا حوالہ دیتے ہوئے گیارہویں گھنٹے میں دورہ پاکستان سے دستبرداری اختیار کر لی تھی۔