ٹریفک میں پھنسی دلہن میٹرو بس میں سوار ہو کر شادی میں پہنچ گئی

کیپشن: ٹریفک میں پھنسی دلہن میٹرو بس میں سوار ہو کر شادی میں پہنچ گئی

ویب ڈیسک:بھارت میں اس وقت ایک دلہن سب کی توجہ کا مرکز بن گئی جب وہ میٹرو بس میں سوار ہو کر اپنی شادی میں پہنچی۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ بھارت کے شہر بنگلورو میں پیش آیا جہاں ایک دلہن کی میٹرو بس میں سوار ہونے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن نے روایتی عروسی جوڑا اور زیورات پہنے ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ دلہن ٹریفک میں پھنس گئی تھی اور اسے شادی کی تقریب کے لیے تاخر ہورہی تھی جس پر دلہن نے کسی بھی چیز کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنی گاڑی کو ٹریفک میں پھنسا چھوڑ کر خود میٹرو بس سروس میں بیٹھ گئی۔

دلہن نے اپنی حاضر دماغی کا استعمال کرتے ہوئے بروقت فیصلہ کیا اور اپنی شادی پر ٹائم پر پہنچ گئی۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلہن کی ہمت اور اس کے فیصلے کو خوب سراہا جارہا ہے۔