سمیر وانکھیڑے  کی چیٹ میں آریان خان کی گرفتاری پر بڑے انکشافات

سمیر وانکھیڑے  کی چیٹ میں آریان خان کی گرفتاری پر بڑے انکشافات

ایک نیوز: سمیر وانکھیڑے  کی چیٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اعلیٰ حکام چاہتے تھے کہ آریان خان کو زیادہ سے زیادہ وقت تک تحویل میں رکھا جائے۔
رپورٹ کے مطابق اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے منشیات سے متعلق کیس میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے سابق زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے کی چیٹ سے سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے۔ چیٹ سےسامنے آیا ہے کہ این سی بی کے سینئر افسران چاہتے تھے کہ آریان خان کو زیادہ سے زیادہ دنوں تک این سی بی کی تحویل میں رکھا جائے۔ چیٹ سے یہ بھی سامنے آیا ہے کہ سمیر وانکھیڑے آریان خان سے متعلق ہر پیشرفت سینئر حکام تک پہنچا رہے تھے۔
سمیر وانکھیڑے نے دہلی ہائی کورٹ میں ایک رٹ پٹیشن دائر کی تھی جس میں راحت کی درخواست کی گئی تھی۔ جس پر ہائی کورٹ نے سمیر وانکھیڑے کے خلاف 5 دن تک کوئی کارروائی کرنے پر روک لگا دی ہے۔سمیر وانکھیڑے اور این سی بی کے سینئر عہدیداروں کے درمیان ہونے والی بات چیت کو بھی عرضی میں عدالت کے سامنے رکھا گیا تھا اوراس چیٹ سے کئی اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔
چیٹ کے مطابق سمیر وانکھیڑے ، آریان خان کورڈیلیا کروز ڈرگ کیس کے دوران این سی بی کے زونل ڈائریکٹر تھے۔ تحقیقات اور قانونی عمل سے متعلق ہر تفصیل کا اشتراک این سی بی کے ڈائریکٹر جنرل  ستیہ نارائن پردھان، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل  اشوک متھا جین، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل  دنیشور سنگھ اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل  سنجے سنگھ کے ساتھ کر رہے تھے۔
خصوصی تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ سے حیران کن انکشافات ہوئے تھے,اس معاملے میں سمیر وانکھیڑے کو سنگین الزامات کا سامنا ہے۔ آریان خان منشیات کیس میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل  گیانیشور سنگھ کی سربراہی میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ میں چونکا دینے والے حقائق سامنے آئے ہیں۔

اس میں کہا گیا ہے کہ ممبئی زون کے این سی بی کے سربراہ سمیر وانکھیڑے کی ٹیم نے چھاپوں کے دوران ان لوگوں کو چھوڑ دیا جو سپلائی کرنے والے تھے یا جن سے منشیات حاصل کی گئی تھیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 50 کے مطابق این سی بی کے ایک افسر کے ذریعہ ایم پی ٹی کے روانگی گیٹ پر کئی مسافروں کی تلاشی لی گئی تھی۔ ان میں سے ارباز اے مرچنٹ نامی شخص نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنے جوتوں میں چرس چھپا رکھی تھی۔ انہوں نے رضاکارانہ طور پر آشیش رنجن کو 'چرس' بھی سونپ دی تھی لیکن اسے جانے دیا گیا