حکومت کا کریک ڈاؤن،  فیک نیوز دینے والے متعدد یو ٹیوب چینلز بند 

you tube channels banned in india
کیپشن: you tube channels banned in india
سورس: google

 ایک نیوز : بھارت میں ’’ فیک نیوز‘‘ دکھانے والے یوٹیوب چینلز کیخلاف پھر کریک ڈا ؤن۔۔۔۔ بھارتی حکومت نے 8 یوٹیوب چینلز کو بند کر دیا ۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ چینلز وقت سے پہلے لوک سبھا انتخاب کرانے اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) پر پابندی لگائے جانے جیسی فرضی خبریں پھیلانے میں شامل پائے گئے تھے۔ ان میں سے کئی پر  بھارتی فوج کے بارے میں غلط  معلومات پھیلانے کا بھی الزام ہے۔

جن 8 یوٹیوب چینلز کو مرکزی حکومت نے بند کیا ہے، پہلے ان کی ویڈیوز کی گہرائی سے جانچ کی گئی۔ اس دوران ان چینلز میں کئی خامیاں دیکھنے کو ملیں۔ 

 حکام کا کہنا ہے کہ پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) نے ان چینلز پر فرضی خبر کا فیکٹ چیک کیا ہے۔ اس سے پتہ چلا کہ کئی یوٹیوب چینلز ہیں جن کے ذریعہ فرضی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔ افسران کا کہنا ہے کہ جن یوٹیوب چینلز پر کارروائی کی گئی ہے، ان کے مجموعی طور پر تقریباً 2 کروڑ سبسکرائبرس ہیں۔

جن یوٹیوب چینلز کو بند کیا گیا ہے، ان میں کیپٹل ٹی وی کا یوٹیوب چینل بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ یہاں سچ دیکھو، کے پی ایس نیوز، سرکاری ولاگ، اَرن ٹیک انڈیا، ایس پی این 9 نیوز، ایجوکیشنل دوست، ورلڈ بیسٹ نیوز شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہونے والی سرگرمیوں پر حکومت سخت نگرانی کر رہی ہے۔ نوجوان طلبا، سماج کو ورغلانے  اور معاشرے میں ابتری پیدا کرنے والی خبریں دینے  پرسخت کارروائی کی جا رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس سے  پہلے بھی بھارت میں  بڑی تعداد میں یوٹیوب چینلز پر پابندی لگائی گئی ہے۔