قومی کرکٹر امام الحق کا ولیمہ، کھلاڑیوں سمیت اہم شخصیات کی شرکت

قومی کرکٹر امام الحق کا ولیمہ، کھلاڑیوں سمیت اہم شخصیات کی شرکت
کیپشن: Walima of national cricketer Imamul Haq, participation of important personalities including players

 ویب ڈیسک:قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق کی دعوت ولیمہ کی تقریب لاہور میں منعقد کی گئی۔کھلاڑیوں سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔


دعوت ولیمہ میں شان مسعود، بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، سرفراز احمد، اظہر علی، وہاب ریاض سمیت دیگر شریک ہوئے۔
دعوت ولیمہ میں قومی کرکٹرز عابد علی، حسن علی، کامران اکمل، عثمان قادر، قومی ٹیم کے اسسٹنٹ منیجر منصور رانا، سابق ڈائریکٹر پی سی بی ذاکر خان سمیت دیگر اہم شخصیات اقر عزیز و اقارب نے شرکت کی۔
دعوت ولیمہ میں دولہا امام الحق نے گرے جبکہ دلہن انمول نے انگوری رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا۔
سابق کپتان اور اوپنر اظہر علی اپنی اہلیہ کے ہمراہ دعوت ولیمہ میں شریک ہوئے۔