اسمبلی استعفوں سےمتعلق عمران خان کے حکم پر فوری عمل ہوگا،بیرسٹر سیف

اسمبلی استعفوں سےمتعلق عمران خان کے حکم پر فوری عمل ہوگا،بیرسٹر سیف
کیپشن: اسمبلی استعفوں سےمتعلق عمران خان کے حکم پر فوری عمل ہوگا،بیرسٹر سیف

ایک نیوز نیوز: معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ اسمبلی استعفوں سے متعلق عمران خان کے حکم پر فوری عمل ہوگا اور خیبرپختونخوا حکومت عمران خان کے ہر حکم پر من و عن عمل درآمد کرے گی۔

معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نےاپنے بیان میں کہاکہ استعفے، اسمبلی تحلیل اور حکومت سے نکلنے کے لیے تیار ہیں کیونکہ سیاسی بحران کے خاتمے کا واحد حل نئے اور شفاف انتخابات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت ملک و قوم کیساتھ مخلص ہے تو الیکشن کا اعلان کرے، ملک کو سیاسی بحران سے نکالنے کے لیے بال اب امپورٹڈ حکومت کے کورٹ میں ہے۔راولپنڈی میں تاریخی پاور شو نے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور کنٹنیرستان عوام کے جوش و جذبے کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوا، رانا ثناءاللہ کا دور دور تک آتا پتا نہیں تھا۔