شہزادہ ہیری کومعافی نہیں مل سکتی،ٹرمپ

شہزادہ ہیری کومعافی نہیں مل سکتی،ٹرمپ
کیپشن: Prince Harry can't be pardoned, Trump

ویب ڈیسک:سابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکہاہےکہ شہزادہ ہیری نےملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کودھوکادیاہےاس بات کی معافی نہیں مل سکتی۔
ٹرمپ کاکہناتھاکہ بائیڈن انتظامیہ برطانوی جوڑےپربڑی مہربان رہی ہیں،برطانوی شہزادہ ہیری نےجوغلطی کی ہےوہ ناقابل معافی ہے۔
سابق امریکی صدر کاکہناتھاکہ امریکا کا صدر منتخب ہوا تو شہزادہ ہیری کی کوئی مدد نہیں کروں گا، فیصلہ کرنا میرے اختیار میں ہوا تو ہیری اپنے ذمہ دار خود ہوں گے۔
واضح رہے کہ برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل 2020 میں امریکا منتقل ہوگئے تھے۔
دوسری جانب سابق امریکی صدر ٹرمپ نے جنوبی کیرولینا میں بھی ریپبلکن پرائمری الیکشن میں کامیابی حاصل کر لی ہے، ٹرمپ نے وکٹری پارٹی سے خطاب میں کہا ”میں بائیڈن کو الیکشن میں شکست دینے کیلئے تیار ہوں۔“