غزہ ،الشفاہسپتال سے ایک اور اجتماعی قبردریافت 

غزہ ،الشفاہسپتال سے ایک اور اجتماعی قبردریافت 
کیپشن: غزہ ،الشفاہسپتال سے ایک اور اجتماعی قبردریافت 

ویب ڈیسک:غزہ میں قائم الشفا اسپتال کے اندر سے تیسری اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے، جس میں سے 49 افراد کی ناقابل شناخت لاشیں برآمد ہوئیں۔
  رپورٹ کے مطابق ریسکیو اور ایمبولینس عملے کو بدھ کے روز امدادی کاموں کے دوران اسپتال کے اندر سے ایک اور اجتماعی قبر ملی جس میں سے 49 افراد کی لاشیں نکالی گئیں ہیں۔
اس اجتماعی قبر کے بعد اب غزہ اور اسپتال کے اطراف سے برآمد ہونے والی اجتماعی قبروں کی تعداد 7 تک پہنچ گئی ہے۔
 الشفا میڈیکل کمپلیکس سے تین جبکہ ناصر میڈیکل کمپلیکس سے تین اور ایک دوسرے اسپتال سے اجتماعی قبر برآمد ہوچکی ہیں جن سے 520 لاشیں نکلی ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق الشفا اسپتال میں ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔ امدادی کارکنوں کا ماننا ہے کہ ملنے والی لاشوں میں سے بیشتر مریضوں کی ہیں جو علاج کی غرض سے اسپتال میں داخل تھے جبکہ دیگر اُن کے لواحقین کی ہوسکتی ہیں۔