کارکی ٹریلر سےٹکر، 3سگےبھائیوں سمیت4افرادجاں بحق

کارکی ٹریلر سےٹکر، 3سگےبھائیوں سمیت4افرادجاں بحق
کیپشن: کارکی ٹریلر سےٹکر، 3سگےبھائیوں سمیت4افرادجاں بحق

ایک نیوز: پنڈی گھیب سی پیک پر فتح جنگ انٹرچینج کے قریب ٹریفک کے المناک حادثے میں تین سگے بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے۔زخمی ہونے والے چوتھے بھائی کی حالت بھی تشویشناک ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق سی پیک پر فتح جنگ انٹر چینج سے چند کلومیٹر دور کوٹ فتح خان کے قریب ٹریفک کے المناک حادثے کے نتیجے میں پنڈی گھیب سے تعلق رکھنے والے  تین سگے بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔گاڑی میں سوار چوتھا بھائی اور ایک بچہ شدید زخمی ہو گئے ۔

ابتدائی معلومات کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب گاڑی ہونڈا گاڑی میں خاتون اور 2 سالہ بچے سمیت کُل 6 افراد سوار ہو کر سفر کر رہے تھے کہ گاڑی رات 1:35 بجے کے قریب راستے پر موجود ٹرالر سے عقب کیجانب ٹکرا گئی جسکے نتیجے میں تین سگے بھائی احتشام حسن,سفیان اور محمد کاشف ساکن ڈھاک پنڈیگھیب  موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ چوتھا بھائی راشد شدید زخمی ہو گیا۔26 سالہ عطیہ بھی جان کی بازی ہار گئی جبکہ اُسکا دو سالہ بچہ عارف شدید زخمی ہو گیا۔

 حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس, ریسکیو 1122 اور فتح جنگ پولیس موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال فتح جنگ منتقل کیا,حادثے کا شکار خاندان کا تعلق پنڈی گھیب سے ہے۔زخمی ہونے والے راشد اور بچے عارف کوتشویشناک حالت میں راولپنڈی بے نظیر بھٹو شہید ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔