چیچہ وطنی: ناجائز تعلقات کا شبہ، ملزمان نے نوجوان کا عضو خاص کاٹ دیا

چیچہ وطنی: ناجائز تعلقات کا شبہ، ملزمان نے نوجوان کا عضو خاص کاٹ دیا

ایک نیوز نیوز: چیچہ وطنی تھانہ شاہکوٹ کے نواحی گاؤں 17 چودہ ایل میں غیرت کے نام پر انتہائی افسوسناک اور دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں  درندہ صفت ملزمان نے نوجوان  کو بیہمانہ تشدد   کا نشانہ بناتے ہوئے تیز دار آلہ سے عضو خاص کاٹ دیا ۔

تفصیلات کے مطابق  ملزمان حاجی منظور,رشید نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مظہر نامی نوجوان پر تشدد کے بعد تیز دار آلہ سے آلہ تناسل وجود سے الگ کردیا۔

ملزمان کو شک تھا کہ مظہر کا ان کی شادی شدہ بھانجی کے ساتھ ناجائز تعلق ہے۔ چیچہ وطنی ملزمان موقع سے فرار ہوگئے .اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرکل چودھری  ساجد محمود گوندل بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ 

چیچہ وطنی پولیس نے متاثرہ شخص کو ہسپتال منتقل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔