نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ نوجوت کور کوکینسر ہوگیا

kaujur kaur got cancer
کیپشن: kaujur kaur got cancer
سورس: google

ایک نیوز : کانگریس کے رہنما اور سابق انڈین کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ نوجوت کور کینسر کا شکار ہو گئی ہیں۔
نوجوت کور میں دوسرے سٹیج کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔
انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ’وہ (نوجوت سنگھ سدھو) اس جرم میں قید ہیں جو انہوں نے کیا ہی نہیں۔ میں نے سب کو معاف کیا ہے۔ آپ کے باہر آنے کے انتظار میں میں ہر روز کرب سے گُزر رہی ہوں۔ ہمیشہ کی طرح آپ کا درد دور کرنے کی کوشش کر رہی ہوں۔‘
اپنے دوسرے ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’آپ کے لیے انتظار کیا۔ یہ دیکھا کہ آپ کو بار بار انصاف نہیں مل رہا۔ سچائی میں بہت طاقت ہے لیکن وہ آپ کو صبر سے آزماتی ہے۔‘
’معاف کرنا آپ کا انتظار نہیں کر سکتی کیونکہ یہ دوسرے سٹیج کا کینسر ہے۔ کسی کا کوئی قصور نہیں ہے کیونکہ یہ خدا کا پلان ہے جو کہ بہترین ہے۔‘
59 سالہ نوجوت کور پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہیں اور 2012 سے 2016 تک انڈین پنجاب اسمبلی کی رُکن بھی رہ چکی ہیں۔
دوسری جانب نوجوت سنگھ سدھو 2022 مئی سے پٹیالہ کی سینٹرل جیل میں قید ہیں۔
انہیں سپریم کورٹ نے 34 سال پرانے کیس میں نظرثانی کرتے ہوئے ایک برس قید بامشقت کی سزا سنائی تھی۔
ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر 1988 میں ایک شخص کو سڑک پر مارا پیٹا تھا جس کے باعث اس کی موت ہو گئی تھی۔