تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانےکیلئےایف بی آر نے"موبائل ایپ" تیار کرلی

تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانےکیلئےایف بی آر نے
کیپشن: تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانےکیلئےایف بی آر نے"موبائل ایپ" تیار کرلی

ایک نیوز:ذرائع ایف بی آرکا کہنا ہے کہ ایف بی آر الیکشن سے قبل تاجروں کیلئے ریٹیلراسکیم متعارف کرائے گا،ایف بی آر نے تاجروں کی رجسٹریشن کیلئے "تاجر دوست" موبائل ایپ تیار کی ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق ذرائع ایف بی آرکا کہنا ہے کہ ٹیکس نیٹ سے باہر تاجروں کو دوست ایپ کے ذریعے رجسٹرڈ کیا جائے گا،دوست ایپ میں کے ذریعے دکانداروں کی آمدن کا ریکارڈ ایف بی آر کو موصول ہو گا،دکانداروں کیلئے سالانہ آمدن کے مطابق ٹیکس عائد ہو گا جو ماہانہ بنیادوں پر وصول کیا جائے گا۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ میں ریٹیلرز پر ٹیکس لگا کر 100 ارب روپے ریونیو متوقع ہے۔دوسرے مرحلے میں دیگر شہروں کے تاجروں کیلئے اسیکم میں رجسٹریشن شروع کی جائے گی،ملک بھر کی 35 لاکھ ریٹیلرز پر ایف بی آر نے ٹیکس لگانے کیلئے اسکیم تیار کی گئی ہے۔ملک بھر کے ریٹیلرز پر ٹیکس عائد کیے جانے سے تقریبا 300 سو ارب سے زائد آمدن متوقع ہے جبکہ دکان کے سائز اور سالانہ آمدن پر ٹیکس عائد کیا جائے گا جو ماہانہ کی بنیاد پر اکٹھا کرے گا،اسکیم کے تحت تمام شعبوں سے منسلک کاروباروں اور افراد پر ٹیکس عائد کیا جائے گا۔