آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکارحارث رؤف کو مہنگا پڑ گیا

آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکارحارث رؤف کو مہنگا پڑ گیا
کیپشن: آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکارحارث رؤف کو مہنگا پڑ گیا

ویب ڈیسک :دورہ آسٹریلیا پرجانے سے انکارپرقومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف مشکلات کا شکار ہیں ۔ایک طرف جہاں ان کے سینٹرل کنٹریکٹ کی کیٹیگری میں تنزلی کی افواہیں سرگرم ہیں وہیں انہیں بگ بیش لیگ کے لیے این او سی کے اجرا میں مشکلات پیش آرہی ہیں ، انہیں تاحال این او سی جاری نہیں کیا گیا ۔
ذرائع نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں کچھ عہدیدار حارث رؤف کے رویے سے نالاں ہیں اور وہ لاہور قلندرز کے کوچ عاقب جاوید کے بیانات پر بھی مایوسی کا شکار ہیں جنہوں نے فاسٹ باؤلر کے حق میں بیان دیتے ہوئے ان کا دفاع کیا ہے۔

پاکستان ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے دورہ آسٹریلیا کے لیے رضامندی ظاہر کرنے کے باوجود بعد میں جانے سے انکار کرنے پر انہیں آڑے ہاتھوں لیا تھا کیونکہ حارث نے ورک لوڈ اور فٹنس مسائل کے سبب ٹیسٹ سیریز کے لیے عدم دستیابی ظاہر کی تھی۔
ذرائع نے مزید کہا کہ بورڈ کی جانب سے حارث رؤف کو بگ بیش لیگ کے لیے این او سی کا اجرا بھی روکا جا سکتا ہے، حفیظ اور وہاب ریاض دونوں حارث کے رویے سے کافی مایوس ہیں اور اس حوالے سے پی سی بی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کو بھی آگاہ کردیا ہے۔