ساہیوال: سی ٹی ڈی کی کارروائی مبینہ دہشت گرد گرفتار

 دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم دائش سے ہے
کیپشن: دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم دائش سے ہے

ایک نیوز نیوز: ساہیوال میں سی ٹی ڈی کی مائی والی مسجد آڑا تلہ روڈ پر کاروائی ہوئی جس میں   مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیاہے۔ 

رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد سے ممنوعہ کتابیں اور نفرت انگیز پمفلیٹ اور  نائن ایم ایم پسٹل برآمد  ہوئی ہے۔ دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم دائش سے ہے۔ مبینہ دہشت گرد کی پہچان  نام شامی پرویز  کے نام سے ہوئی ہے ۔ دہشت گرد کا تعلق ضلع گوجرانوالہ سے ہے۔

سی ٹی ڈی ساہیوال نے مقدمہ دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کر کے مزید تفتیش جاری کر دی ہے۔