لاہور:طالبہ کوہراساں کرنے والا ٹیکسی ڈرائیور گرفتار

لاہور:طالبہ کوہراساں کرنے والا ٹیکسی ڈرائیور گرفتار
کیپشن: لاہور:طالبہ کوہراساں کرنے والا ٹیکسی ڈرائیور گرفتار

ویب ڈیسک:لاہور میں یونیورسٹی جانے والی لڑکی نے مبینہ ہراساں کرنے والے ٹیکسی ڈرائیور کو گرفتارکروا دیا۔

تفصیلات کے مطابق طالبہ نے رائیونڈ کے علاقے سے 15ایمرجنسی پر کال کی اور بتایا کہ ٹیکسی ڈرائیور نے اسے یونیورسٹی لے جاتے ہوئے ہراساں کرنے کی کوشش کی۔

اس پر سیف سٹی ٹیم نے فوری پولیس کو ریسکیو کیلئے بھجوایا، نواب ٹاؤن پولیس نے موقع پر پہنچ کر طالبہ کو ریسکیو کیا۔

سیف سٹی کیمروں کی ویڈیومیں طالبہ کو چلتی گاڑی سے اترتے اور پھر زور سے گاڑی کا دروازہ بند کرتے بھی دیکھاجا سکتا ہے۔

ملزم کی گاڑی کو سیف سٹی کیمروں سے ٹریس کرتے ہوئے اس کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

ترجمان سیف سٹی کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے تفتیش کاآغازکردیا۔