محمد رضوان کی مسجد الحرام کے صحن میں صفائی کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

محمد رضوان کی مسجد الحرام کے صحن میں صفائی کرتے ہوئے ویڈیو وائرل
کیپشن: محمد رضوان کی مسجد الحرام کے صحن میں صفائی کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

ایک نیوز :قومی کرکٹر محمد رضوان کی مسجد الحرام کے صحن میں صفائی کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق قومی کرکٹرز کی بڑی تعداد حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود ہے جن میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان اور فخر زمان سمیت دیگر شامل ہیں۔
سوشل میڈیا پر محمد رضوان کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں محمد رضوان مسجد الحرام کے صحن میں صفائی کر رہے ہیں۔
قومی کرکٹر کی صفائی کرنے کی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں محمد رضوان کی امریکا میں سڑک پر نماز پڑھنے اور اذان دینے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔


اس سے قبل انہوں نے ہارورڈ یونیورسٹی کےایجوکیشن پروگرام کے دوران اپنی استاد کو قرآن پاک کا انگریزی ترجمہ تحفے میں دیا تھا جس کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھی۔