مالدیپ میں بھارت مخالف پارٹی کو کامیابی مل گئی 

مالدیپ میں بھارت مخالف پارٹی کو کامیابی مل گئی 
کیپشن: مالدیپ میں بھارت مخالف پارٹی کو کامیابی مل گئی 

ویب ڈیسک:مالدیپ میں بھارت مخالف پالیسی رائج کرنے والے صدر محمد معیزو کی جماعت نے الیکشن میں فتح حاصل کرلی۔
 مالدیپ میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں صدر محمد معیزو کی جماعت پیپلز نیشنل کانگریس نے 93 میں سے 65 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی۔
اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی صرف 12 سیٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ پیپلز نیشنل کانگریس کی اس کامیابی کی وجہ صدر محمد معیزو کی بھارت کے خلاف سخت پالیسی کو قرار دیا جا رہا ہے۔
صدر محمد معیزو نے مالدیپ کی برسوں پرانی ’’انڈیا فرسٹ‘‘خارجہ پالیسی کو غلامانہ سوچ قرار دے کر تبدیل کیا اور بھارتی فوجیوں کو مالدیپ سے چلے جانے کا الٹی میٹم دیا تھا۔
صدر معیزو کی نئی خارجہ پالیسی پر مودی سرکار سیخ پا ہو کر رہ گئی لیکن بھارت کی ایک بھی دھمکی کا مالدیپ پر کوئی اثر نہیں بلکہ صدر معیزو نے چین کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کیا۔