منہ پرکیک کیوں لگایا،دلہن نےشوہرسےطلاق مانگ لی

منہ پرکیک کیوں لگایا،دلہن نےشوہرسےطلاق مانگ لی
کیپشن: Why put a cake on the face, the bride asked the husband for divorce

ایک نیوز:دلہن کی جانب سےانکارکےباوجوددلہانےشادی کی تقریب پردلہن کےمنہ پرکیک لگادیاجس پر لڑکی نےطلاق مانگ لی۔
تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیاویب سائٹ ریڈ اِٹ پر ایک گمنام دلہن نےایک پوسٹ شیئر کی جس کوبعدمیں ڈیلیٹ کردیا گیا ۔
 اس پوسٹ پرگمنام دلہن نےلکھاتھاکہ میرے شوہر نے شادی کی تقریب میں میرے منہ پر کیک لگایا اس لیے میں نے اپنے شوہر کو چھوڑ دیا اورطلاق مانگ لی۔
گمنام دلہن نے اپنی طویل پوسٹ میں اپنے اس فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ جب میں 17 سال کی ہوئی تو میری سالگرہ کے موقع پر میں نے موم بتیاں بجھائیں اور کیک کاٹا تو میری والدہ  نے میرا سر کیک میں ڈال دیا اور کیک پر کی گئی سجاوٹ میں سے موجود ایک نوکیلی چیز سے میری پیشانی زخمی ہوگئی اور اسپتال جانے کی نوبت تو نہیں آئی لیکن کافی خون بہہ گیا تھا اور  میری سالگرہ برباد ہو گئی تھی، اس کے بعد میں اپنے کمرے سے باہر نہیں آئی تھی، میری والدہ آج بھی مجھے اس واقعہ کی وجہ سے بگڑی ہوئی کہتی ہیں۔

اس نے بتایا کہ میں نے اپنے شوہر کو پہلے ہی سالگرہ والے واقعہ کے بارے میں بتا کر وارننگ دی تھی کہ اگر آپ نے میرے ساتھ ایسا کچھ بھی کیا تو میں آپ کو چھوڑ دوں گی لیکن اُنہوں نے میری بات کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔

گمنام دلہن نے بتایا کہ اس وارننگ کے باوجود شادی کے دن میرے شوہر نے ہماری شادی کے کیک کا ایک بہت بڑا ٹکڑا نکالا اور اسے میرے چہرے پر لگا دیا، اس سے نہ صرف میرا میک اپ، بال اور لباس خراب ہوا بلکہ میرے اعتماد کو بھی نقصان پہنچا۔

اس نے بتایا کہ میری فیملی اور اس کی فیملی والے کئی دنوں سے مجھے فون کرکے کہہ رہے ہیں کہ میرا رویہ بچکانہ ہے اور میرا شوہر ایک اچھا آدمی ہے اس نے صرف ایک مذاق کیا تھا۔

گمنام دلہن نے اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ اس کے شوہر نے بھی اس سے بات کرنے اور معافی مانگنے کے لیے کئی بار رابطہ کرنے کی کوشش کی۔

اس نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے بتایا کہ یہ میری زندگی کا سب سے خوشگوار دن ہونا چاہیئے تھا اور میرے شوہر نےمجھے سب کے سامنےایسا مذاق کرکے شرمندہ کیا جس سے مجھے سخت نفرت ہے۔