سعودی ولی عہد کا تمام ممالک سے اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ

سعودی ولی عہد کا تمام ممالک سے اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ
کیپشن: The Saudi Crown Prince demands that all countries stop supplying arms to Israel

ویب ڈیسک:سعودی ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان نےکہاہےکہ تمام ممالک اسرائیل کو اسلحے کی سپلائی بند کردیں۔
 برکس ورچول سربراہ کانفرنس کااجلاس ہوا،اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سمیت سعودیہ، متحدہ عرب امارات، چین، مصر، روس، برازیل، انڈیا، جنوبی افریقا، ارجنٹائن، ایتھوپیا اور ایران شریک ہوئے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے برکس کی ورچول کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج عبادت گاہوں، ہسپتالوں اور سکولوں کو نشانہ بنارہی ہے جس میں بچے، خواتین اور معصوم شہری شہیدہورہےہیں۔
سعودی ولی عہد نے اسرائیل کو اسلحے کی سپلائی بند کرنے کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ1967 کی سرحدوں کے مطابق ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک امن کا قیام ناگزیر ہے۔ فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے سنجیدہ کوششیں کی جائیں۔
سعودی ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان نےمزیدکہاہےکہ سعودی عرب مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے جامع اور ٹھوس عمل شروع کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔
ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ غزہ بہت مشکل میں ہے اور کانفرنس میں ہم سب کو اسرائیلی حملوں کو پوری قوت سے مسترد کرنا چاہیے۔ غزہ میں انسانی المیے کو روکنے کے لیے اجتماعی جدوجہد کی جائے۔