وقاریونس نےپی ایس ایل میں ٹیمیں بڑھانےکی تجویزدیدی

وقاریونس نےپی ایس ایل میں ٹیمیں بڑھانےکی تجویزدیدی
کیپشن: Waqar Younis suggested to increase the teams in PSL

ویب ڈیسک:سابق کپتان وقاریونس نےپاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل)کےآئندہ ایڈیشن میں ٹیمیں بڑھانےکی تجو یزدےدی۔
سابق کپتان وقاریونس نےسماجی رابطے کی سائٹ ایکس سابق( ٹوئٹر) پر ایک ٹوئٹ میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈمحسن نقوی کومخاطب کرتےہوئےتجویزدی کےپاکستان سپرلیگ جیسےبڑےبرانڈکےلئے6ٹیمیں بہت کم ہیں،لہذاآئندہ سال2025میں ایونٹ میں کم ازکم8ٹیمیں ہونی چاہیے۔

وقاریونس نےسوال کرتےہوئےکہاکہ گزشتہ سال پاکستان سپرلیگ کےایونٹ میں ویمنزٹیم کے3نمائشی میچ ہوئےتھے جوکہ اس مرتبہ نہیں ہوئے؟
وقار یونس نے ایک اور تجویز پیش کی کہ پی ایس ایل کے دوران اردو کمنٹری کے لیے الگ چینل اور سیٹ اپ ہونا چاہیے۔
واضح رہےکہ حال میں اسلام آبادیونائٹیڈنےملتان سلطان کوشکست دی اورٹرفی اپنےنام کی،جبکہ اب تک اسلام آبادیونائیٹڈپاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل)کی تین بارچیمپئن بن چکی ہے۔