سری لنکا کی آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریزمیں تاریخی کامیابی

سری لنکا کی آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریزمیں تاریخی کامیابی
ایک نیوز نیوز: 30 سال بعد سری لنکا نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے ہوم سیریز جیت کر ریکارڈ قائم کردیا ۔
داسن شناکا کی قیادت میں سری لنکن ٹیم نے پانچ میچوں کی سیریز کے چوتھے ون ڈے میں آسٹریلیا کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے کامیابی سمیٹی۔ کولمبو میں کھیلے گئے چوتھے میچ میں سری لنکا پہلے کھیلتے ہوئے 258 رنزبنا سکی تھی۔ سری لنکا کے چیرتھ اسالنکا نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 106 گیندوں پر 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 110رنز کی اننگز کھیلی۔ 259 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم 254 رنز ہی بنا سکی۔ ڈیوڈ وارنر نے آسٹریلیا کی جانب سے 99 رنز کی اننگز کھیلی جس کے بعد وہ پتھریانا کا شکار بنے۔ فتح کے ساتھ ہی لنکن ٹائیگرز کو سیریز میں 1-3 کی واضع برتری حاصل ہوگئی ہے۔
آسٹریلیائی اوپنرڈیوڈ وانر نے ون ڈے سیریز میں اسپننگ کنڈیشنز کا مشورہ دیتے ہوئے سیریز میں شکست کو مثبت قرار دیا۔ ان ک کہنا تھا اس سے آسٹریلیا کو گرین نیٹ کے پیش نظر ٹیسٹ کی تیاری میں مدد ملے گی سیریز میں فتح میزبانوں پر الٹا اثر ڈال سکتی ہے۔ واضع رہے کہ سری لنکا نے چوتھے ون ڈے میں 40 اووز اسپنرز سے کروائے تھے۔
اس سے قبل لنکن ٹائیگرز آسٹریلیا سے 1992 میں سیریز جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے۔ میچ جیتنے کے بعد سری لنکن ٹیم کے کپتان داسن شناکا کا کہناتھا کہ پورے سری لنکا کو جشن منانا چاہیے۔سیریز جیتنے کے بعد سابق کپتان سنتھ جے سوریا سمیت دیگر کرکٹرز نے سری لنکن ٹیم کو مبارکباد دی۔آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان آخری ون ڈے جمعہ کے روز کولمبو میں کھیلا جائے گا۔