وطن دشمنی پر سعودی شہری کا سر قلم

 وطن دشمنی پر سعودی شہری کا سر قلم
کیپشن:  وطن دشمنی پر سعودی شہری کا سر قلم

ویب ڈیسک:سعودی عرب میں وطن دشمنی، انتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کو سزائے موت دے دی گئی۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سعودی شہری عبد الرحمان کو 8 صفر  1441 ہجری کو گرفتار کیا گیا تھا، ملزم وطن دشمنی، دہشت گرد تنظیم سے وابستگی اور انتہا پسند تنظیموں کی فنڈنگ میں ملوث پایا گیا۔
عدالت میں ثبوت اور شواہد کی بنیاد پرملزم کو  پیش کیا گیا، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت سنائی۔
سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ عدالت کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے مذکورہ شخص کا سر قلم کردیا گیا۔