شوگرملز مالکان نے چینی کی قیمت بڑھانے کی تردید کردی

شوگرملز مالکان نے چینی کی قیمت بڑھانے کی تردید کردی
کیپشن: Sugar mills owners denied raising the price of sugar

ایک نیوز: پاکستان شوگر ملز ایسوایشن (پنجاب زون)نے چینی کی ایکس مل قیمت بڑھنے کی خبروں کی تردید کر دی۔
ترجمان شوگرملز کاکہنا ہے کہ ملک میں چینی کی موجودہ ایکس مل قیمت 133 سے 135 روپے فی کلو کے درمیان ہیں۔شوگر انڈسٹری نے کرشنگ سیزن 24-2023 میں  425 سے 550 روپے فی من کے حساب سے گنا خریدا ہے۔

ملک میں15 لاکھ ٹن چینی سرپلس پڑی ہے اور حکومت پر کوئی مالی بوجھ ڈالے بغیر اسے برآمد کرنے کیلئےفوری اقدامات کیے جائیں۔
برآمد میں کوئی تاخیر ہو جائے تو بین الاقوامی منڈی میں قیمتیں نیچے آ سکتی ہیں اور ملک کو کم زرمبادلہ حاصل ہو گا۔