وفادار اور حقیقی رہنما نواز شریف کی وطن واپسی خوشیاں لائے گی: عمر اکمل

وفادار اور حقیقی رہنما نواز شریف کی وطن واپسی خوشیاں لائے گی: عمر اکمل

ایک نیوز: قومی کرکٹر عمر اکمل نے  نواز شریف کی وطن واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفادار اور حقیقی رہنما واپس آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے عمر اکمل نے نواز شریف کی وطن واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے سرشار لیڈر  میاں نواز شریف کاوطن واپسی پر پرتپاک استقبال  کرتے ہیں۔

عمرا کمل نے لکھا کہ   آپ کی آمد پاکستان میں  خوشیاں لائے گی.ایک وفادار اور حقیقی رہنما واپس آیا ہے جس سے ہمیں بہتری کی امید ہے۔