نوازشریف کے استقبال کیلئے ملک بھر سے قافلوں کی لاہور آمد

نوازشریف کے استقبال کیلئے ملک بھر سے قافلوں کی لاہور آمد
کیپشن: نواز شریف کےاستقبال کیلئےملک بھر سےقافلے لاہورپہنچنےلگے

ایک نیوز:قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کے استقبال کیلئے ملک بھر سے قافلے لاہور پہنچنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق مینار پاکستان پرمسلم لیگ کےقائد نوازشریف کااستقبالیہ جلسہ،نواز شریف کو ویلکم کرنے کےلئے کارکنوں کی آمد  کا سلسلہ جاری  ہے،پنڈال میں دور دراز سے آنے والے کارکن آنا شروع ہوگئے ،لاہور شہر کی گلیوں محلوں کو مسلم لیگ ن کے پارٹی پرچموں اور بینرز سے دلہن کی طرح سجا دیا گیا۔سیکورٹی اداروں کی جانب سے سٹیج اور پنڈال کی چیکنگ کی جارہی ہے ۔

مینار پاکستان کے احاطہ میں داخلے کےلئے صبح کے وقت صرف گیٹ نمبر پانچ سے کارکنوں کو داخل ہونے دیا جارہا ہے،سٹیج پر بلڈپروف ڈانس لگا دیا گیا،پنڈال میں مسلم لیگ ن کے پارٹی پرچموں کی بہار۔

سیکیورٹی اداروں کی جانب سے سراغ رساں  کتوں کی مدد سے بھی اسٹیج اور مینار پاکستان کے اطراف چیکنگ کی جارہی ہے۔

علاوہ ازیں اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، جہلم ، صادق آباد، پشاور، جہانیاں، کوئٹہ، حیدر آباد، دادو، ڈی آئی خان، میرپور خاص، مظفر آباد، گلگت بلتستان سمیت ملک بھر سے قافلے قائد کے استقبال کیلئے لاہور کی جانب رواں دواں ہیں۔

لیگی کارکنوں کی جانب سے قائد کی آمد کی خوشی میں دھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی جا رہی ہے۔

قائد نوازشریف کے استقبال کیلئے ضلعی صدر مسلم لیگ ن سابق ایم پی اے رانا عبدالرؤف کی سربراہی میں لیگی کارکنان کی لاہور آمد کاسلسلہ جاری ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-10-21/news-1697876252-4457.mp4

ن لیگ کا 40 ہزار کرسیاں لگانے کا دعویٰ

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی واپسی کے موقع پر لاہور میں مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کی تیاریاں مکمل ہوگئیں،مینار پاکستان گراؤنڈ میں ایک لاکھ 30 ہزار 686 اسکوائر فٹ جگہ پر جلسے کے انتظامات کئے گئے ہیں، مسلم لیگ ن کی جانب سے 40 ہزار کرسیاں لگانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

گراؤنڈ میں لائٹس اور میوزک کے ساتھ ساتھ بڑی بڑی سکرینیں لگانے کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔

لاہور

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے وطن واپسی پر استقبال کے لئے جلسے میں قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے،جلسہ گاہ میں لاہور سمیت پنجاب اور ملک بھر کے مختلف قومی اور  صوبائی حلقوں کے رہنما قافلوں کی صورت جلسہ گاہ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں،لاہور سے قومی وصوبائی حلقوں سے مقامی رہنما سابق ارکان اسمبلی و ٹکٹ ہولڈرز کو مجموعی طور پر 1لاکھ 5 ہزار کارکنان لانے کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے ڈیفنس اور والٹن روڈ سے خواجہ سعد رفیق اپنے قافلے کے ہمراہ جلسہ گاہ پہنچیں گے،شیخ روحیل اصغر اپنے حلقہ داروغہ والا سے قافلے کی قیادت کرتے ہوئے جلسہ گاہ آئیں گے،سردار ایاز صادق اپنے حلقے کے کارکنان کے ہمراہ قافلے کی صورت میں گڑھی شاہو سے جلسہ گاہ آئیں گے،شاہدرہ سے سابق رکن قومی اسمبلی ملک ریاض قافلے کی قیادت کرتے ہوئے جلسہ گاہ پہنچیں گے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بادامی باغ سے سابق رکن پنجاب اسمبلی غزالی سلیم بٹ قافلے کی قیادت میں جلسہ گاہ پہنچیں گے،ٹھوکر نیاز بیگ اور جوہر ٹاؤن سے ملک سیف الملوک کھوکھر اور فیصل کھوکر اپنے حلقوں کے قافلوں کی قیادت کرتے ہوئے جلسہ گاہ پہنچیں گے،گلشن راوی سے رانا مشہود احمد قافلے کی قیادت میں حلقے کے کارکنان کے ہمراہ جلسہ گاہ پہنچیں گے،سابق صوبائی وزیر بلال یاسین اپنے حلقے موہنی روڈ اور بلال گنج سے کارکنان کے ہمراہ جلسہ گاہ پہنچیں گے۔

لاہور میں ناشتے کا اہتمام

صبح کے وقت کارکنان کے لئے ناشتے کا بھی اہتمام کیا گیا، جب کہ ڈی جے ولی سن ساؤنڈ سسٹم کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

نواز شریف کے استقبال کے لئے ن لیگ کے کارکنان کی راولپنڈی کے کمیٹی چوک میں آمد کا سلسلہ جاری ہے، جہاں لیگی قیادت نے ان کے لیے ناشتے کا اہتمام کر رکھا ہے، ناشتے میں انڈہ، چنے، نان ، قیمہ اور حلوہ پوری سےتواضع کی جائے گی۔

گوجرانوالہ

رہنما پاکستان مسلم لیگ ن شعیب بٹ کی قیادت میں گوجرانوالہ سے قافلہ قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کے استقبال کے لیے مینار پاکستان کی جانب رواں دواں ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-10-21/news-1697876011-3092.mp4

سیالکوٹ سے قافلے روانہ

سیالکوٹ سے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی اپنے لیڈر کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کے لئے ریلی نکالی،کارکنوں نے اپنے قائد کے حق میں نعرے بازی کی،ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں بینرز  اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے،ریلی میں مسلم لیگ ن کی کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،ریلی امام صاحب چوک سے گھنٹہ گھر چوک کینٹ تک نکالی گئی۔

گجرات سے قافلے روانہ

گجرات میں میاں نواز شریف کے استقبال کیلئے تیاریاں جاری ہیں،ڈیرہ کوٹلہ پر ن لیگی کارکنان کیلئے 4 سو دیگوں سے تواضع،کھانے میں چکن قورمہ،بریانی،ذردہ اور دیسی قلو والی روٹیاں سے پُرتکلف ناشتہ۔ڈویژنل صدر چوہدری عابد رضا کی جانب سے جلسہ کے شرکاء کیلئے کھانے کا انتظام بھی کیا گیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-10-21/news-1697873014-3206.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-10-21/news-1697872503-1500.mp4

کھاریاں 
کھاریاں سےایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ کی جانب سے استقبال کے لیے تیاریاں جاری  ہیں،پنجن کسانہ نجی ہوٹل کے لان میں کارکنان کے لیے پنڈال سج گیا ہے،حلقہ بھر سے کارکنان ٹولیوں کی شکل میں آئیں گے۔آنے والے کارکنان کے لیے کھانے پینے کا بہترین انتظام ہو گا،کارکنان کے بیٹھنے کیلئے 7ہزار سے زاہد کرسیاں لگ گئیں۔MNAچوہدری عابد رضا کی قیادت میں بہت بڑا قافلہ لاہور روانہ ہو گا۔

قافلے میں شرکت کیلئے سرائے عالمگیر ،کھاریاں ،گلیانہ  ، ڈنگہ ،کوٹلہ ارب علی خان و دیگر شہروں سے کارکنان آئیں گے ،(ن) لیگ قیادت کی جانب سے بہت بڑی تعداد میں لاہور جلسے میں شرکت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

جہلم سےقافلےلاہور کی جانب روانہ

جہلم سےمسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کے استقبال کے لئے ضلع بھر میں  6۔مقامات سے  قافلے 11بجے روانہ ہوں گئے،جی ٹی روڈ راٹھیاں پٹرول پمپ سے سابق ایم این اے چوہدری فرخ الطاف کی قیادت میں بڑا قافلہ روانہ ہوگا،پبلک سیکرٹریٹ سول لائن سے سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم کی قیادت میں  براستہ جی ٹی روڈ قافلہ لاہور پہنچے گا،سابق ایم این اے راجہ مطلوب مہدی کی قیادت میں قافلہ پنڈدادنخان سے ہوتا ہوا براستہ موٹروے روانہ ہوگا۔

جادہ چوک سے سابق مشیر وزیر اعظم بلال اظہر کیانی کی قیادت میں قافلہ براستہ جی ٹی روڈ روانہ ہوگا،دینہ سابق ایم پی اے  مہر فیاض اور سوہاوہ سے سابق ایم پی اے راجہ اویس خالد کی قیادت میں قافلہ لاہور پہنچے گا،مسلم لیگ ن کے قائد کے استقبال کے لِئے لیگی کارکنان  پرجوش ہیں،شہر بھر میں میاں نوازشریف  استقبالی فلیکس اور ہورڈنگ بورڈ آویزاں ہیں۔

جڑانوالہ

قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کے استقبال کے لئے قافلےرواں دواں ،طلال چوہدری کے ڈیرہ پر لیگی کارکنوں کا بڑا قافلہ مینار پاکستان کے لئے رواں دواں،کارکن اپنے قائد میاں نواز شریف کو خوش آمدید کہنے کے لئے پر جوش نظرآرہے ہیں،طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کا آج کا جلسہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا ،میاں نواز شریف ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے امید کی کرن بنیں گے،میاں نواز شریف کی آمد کے ساتھ ہی نون لیگ کی انتخابی مہم کا آغاز ہو چکا ہے۔

قصور سے قافلے رواں دواں

قصور سے میاں نواز شریف کے استقبال کے لئے قصور سے قافلے رواں دواں ہیں،مسلم لیگ ن کے ایم این اے شیخ سعد وسیم اور ایم پی اے حاجی نعیم صفدر انصاری قافلے کی قیادت کررہےہیں،کارکنان ٹرک کی تیاریوں ، پارٹی پرچموں کے ساتھ جوق در جوق قافلے میں شامل ہیں۔

میکلوڈگنج سےقافلے روانہ

میکلوڈگنج کے حلقہ پی پی 237۔حلقہ166سے مسلم لیگی ایم پی اے ،میاں فداحسین کالوکا وٹو کی قیادت میں گاڑیوں بسوں کے ذریعے لاہور میاں نوازشریف کی آمد پر استقبال کے لیے قافلے رواں دواں ہیں،سابق چیرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے مواصلات ۔سابق ایم این اے میاں عبدالغفار کی قیات میں قافلے روانہ ہیں۔

احمد پورشرقیہ

احمدپورشرقیہ سےقائد میاں محمد نواز شریف کے استقبال کیلئے قافلہ روانہ ہوگیا،مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری اور X mpa کی قیادت میں قافلہ جھانگڑہ شرقی انٹر چینج سے لاہور میاں نواز شریف کی آمد پر استقبال کیلئے رواں دواں ہے،ملک خالد محمود وارن کا جلوس م میں 30 گاڑیوں سمیت 3 بسیں شامل  ہیں۔

ہارون آباد 

ڈویژنل صدر مسلم لیگ ن چوہدری نورالحسن تنویر کی قیادت میں ہارون آباد سے کارکنان کا قافلہ لاہور روانہ ہوگیا،روانہ ہونے والے قافلے میں 200کاریں اور 17بسیں شامل ہیں۔

نورالحسن تنویر  کا کہنا ہے کہ کارکنان کا یہ قافلہ اپنے لیڈر کے بے مثال استقبال کے لیے لاہور روانہ ہو رہا ہے،اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا۔

اوکاڑہ

اوکاڑہ  سےسابق ایم پی اے میاں محمد منیر ضلعی صدر مسلم لیگ ن کی قیادت میں قافلے تیار رواں دواں ہیں،سابق ایم این اے چوہدری ریاض الحق جج کا قافلہ40 ویگنے 25 بسوں 35 کوسٹریں 80 سے زائد کاریں میں سینکڑوں مسلم لیگی کارکنوں کے ھمراہ مینار پاکستان پہنچیں گے،مسلم لیگی کارکنان کے نواز شریف کی لاھور آمد پر پرشگاف نعرے! بازی۔

خیرپورٹامیوالی/ قافلے روانہ 

نواز شریف کی وطن واپسی پر لاہور جلسہ کے لئے سابق وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ سابق ایم پی اے کاظم علی پیرزادہ کی قیادت میں قافلے رواں دواں ہیں،میاں نواز شریف کے آنے سے پورے ملک میں خوشی کا سماں ہوگا،خوشحالی کا دور شروع ہونے والا ہے ۔مسلم لیگی کارکن پرجوش کارکنان کی کثیر تعداد جلسہ میں شرکت کے لئے رواں دواں ہیں،کارکنوں کے شیر آیا شیر آیا کے نعرے جاری،مسلم لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد گا ڑیوں اور بسوں میں لاہور جلسہ گاہ کے لیے کاظم ہاؤس سے رواں دواں ہیں۔

 جتوئی سے قافلے روانہ

لاہور میں نواز شریف کے استقبال کیلئے تحصیل جتوئی سے قافلے رواں دواں،سینکڑوں کاروں اور مسافر وینوں پر مشتمل استقبالیہ قافلہ سابق ایم این اے باسط بخاری کے ڈیرہ  سے رواں دواں ہے،قافلے میں موجود بسوں اور گاڑیوں پر پوسٹرز اور پینا فلیکس آویزاں ہیں،قافلے میں سینکڑوں کی تعداد میں کارکنان شامل ہیں،شہرسلطان میں باسط سابق ایم این اے باسط بخاری کے ڈیرہ پر تمام قافلے اکھٹے ہونگے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-10-21/news-1697872389-3934.mp4

جہانیاں سےقافلے روانہ

جہانیاں سے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے استقبال کے لیے قافلے رواں دواں ہیں،حاجی عطاءالرحمن نے کہا کہ قافلہ میں 12 بسیں اور سینکڑوں گاڑیاں شامل ہیں,قافلہ مسلم لیگ ن کے سیکرٹریٹ ناسکو سے روانہ ہوا  ہے۔

مسلم لیگ ن کے قافلہ کی قیادت سابق ایم این اے چوہدری افتخار نذیر اور سابق ایم پی اے حاجی عطاءالرحمن نے کی ،قائد کے استقبال کے لیے قافلے میں ہزاروں افراد کے ساتھ لیکر جائینگے۔

چنیوٹ

قائد نوازشریف کے استقبال کیلئے چنیوٹ سے کارکنان کی کثیر تعداد لاہور مینار پاکستان کیلئے رواں دواں۔ کارکنان کا جوش و جذبہ دیدنی ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-10-21/news-1697876130-4206.mp4

میانوالی

میاں محمد نواز شریف کے استقبال کے لیے ملک بھر کے قافلے لاہور کی جانب رواں دواں ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف کے آبائی ضلع میانوالی کی تینوں تحصیلوں میانوالی،پپلاں اور عیسی خیل سے بھی سیکٹروں کی تعداد کارکنان اور عہدیداران پر مشتمل قافلے ریلیوں کی شکل میں لاہور کے لیے روانہ ہوگئے۔سابق ایم این اے حمیر حیات خان روکھڑی کی قیادت میں قافلہ روکھڑی ہاوس سے روانہ ہوگیا۔

بکروں کا صدقہ

روانگی سے قبل میاں محمد نواز شریف کی صحت و سلامتی کے لیے بکروں کا صدقہ دیا گیا ۔ن لیگی کارکنان کا کہنا تھا  کہ وہ اپنے محبوب لیڈر کا بھرپور استقبال کریں گے۔سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی آمد کو لیکر کارکنان کا جوش و جزبہ دیدنی تھا۔کارکنان پرعزم ہیں کہ میاں محمد نواز شریف دوبارہ اقتدار میں آکر ملکی معیشت کو سنبھالا دیں گے اور ملک ایک بار پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

اٹک 
حاجی ملک افتخار احمد اعوان اور ان  صاحبزادے سیاسی وسماجی رہنما  ملک جنید اعوان کی جانب سے جی ٹی روڈ فقیر آباد پر واقع ڈیرہ حاجی ملک افتخار احمد اعوان پر قائد مسلم لیگ(ن) محمد نواز شریف کے لاہور میں استقبال کے سلسلہ میں لاہور جانے سے قبل معززین کے اعزاز میں پر تکلف ناشتہ میں دیا جارہا ہے جس میں علاقہ بھر سے معززین کثیر تعداد میں شریک ہیں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-10-21/news-1697872602-4399.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-10-21/news-1697872658-8353.mp4

راولپنڈی
راولپنڈی دانیال ہاؤس سے چوہدری تنویر کی قیادت میں نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبالی ریلی نکالی گئی ہے، اور اس ریلی کی روانگی سے قبل کارکنان کیلئے دانیال ہاوس میں ناشتہ کا اہتمام کیا گیا۔

ریلی 26 نمبر چنگی پر رکے گی جہاں دیگر ریلیاں لاہور کیلئے روانہ ہوں گے، ریلی میں مسلم لیگ ن کے کارکنان نے پارٹی جھنڈے اٹھا رکھے ہیں۔

 راولپنڈی میں سابق ایم این اے ملک ابرار احمد کی جانب سے بھی کارکنان کے لئے ناشتے کا بندوست کیا گیا ہے، ناشتے میں حلوہ پوری، چنے، انڈے،آلو کی بھجیا، چائے شامل ہے۔

لیگی کارکنان ریلیوں کی صورت میں پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، اور جگہ جگہ پینا فلیکس آویزاں کئے گئے ہیں، جب کہ نوازشریف کے حق میں نعرے بازی بھی جاری ہے۔

بھلوال

 مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے حلقہ پی پی 73 چوہدری یاسر ظفر سندھو  کی قیادت میں بھلوال سے کارکنان کا قافلہ لاہور کیلئے رواں دواں، مسلم لیگ (ن) کے اس قافلے میں بھلوال  سالم اور پھلروان سے  تقریبا 500 سے زائد کارکنان شریک ہیں،کارکنان کا یہ قافلہ اپنے لیڈر کے  استقبال کے لیے لاہور کیلئے رواں دواں،نواز شریف پاکستانی قوم کی امید ہیں ان کی واپسی سے ملکی ترقی اور خوشحالی کی واپسی ہوگی۔مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔پاکستان کے کونے کونے سے آج کارکنا ن اپنے قائد کے استقبال کے لیے لاہور پہنچیں گے، حلقہ پی پی 73 بھلوال سے پانچ سو سے زائد کارکنان ہمارے قافلے میں شریک ہیں۔

کروڑ لعل عیسن

میاں نواز شریف کی آمد پرکروڑ لعل عیسن سے درجنوں گاڑیوں کا بڑا قافلہ لاھور رواں دواں ہیں،سابق ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن سواگ کی قیادت میں بڑا قافلہ جلسہ گاہ رواں دواں ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-10-21/news-1697873289-9322.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-10-21/news-1697873289-7862.mp4

میاں چنوں 

میاں چنوں سے سابق ایم پی اے رانا بابر حسین 600 سے زائد افراد کا قافلہ لئے روانہ ہونے کو تیار ہیں،سابق ایم این اے میاں محمد اسلم بودلہ کے قافلے میں 300 کے قریب افراد شامل ہیں،سابق ایم پی اے عامر حیات ہراج کے قافلے میں 241 افراد شامل ہیں،سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری غلام حیدر وائیں مرحوم کے قافلہ میں 90 افراد شامل ہیں ۔کچھ دیر بعد یہ قافلے لاہور کےلئے روانہ ہونگے۔

چیچہ وطنی 

ملک کے دیگر شہروں کی طرح چیچہ وطنی سے بھی قافلے میاں نواز شریف کی وطن واپسی پر اسستقبال کیلئے لاہور کی جانب رواں دواں ہیں،سابق ایم این اے چوہدری زاہد اقبال کے ڈیرے پر کارکنان کی بڑی تعداد پہنچنا شروع ہوگئی  ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-10-21/news-1697872466-3785.mp4

پشاور

دوسری جانب پشاور میں ہزارہ موٹروے پر ٹریفک کا شدید رش ہے، خیبرپختونخوا کے قافلے اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہیں اور اسلام آباد سے لاہور انٹر چینج پر عوام اور گاڑیوں کا جم غفیر ہونے کے باعث مسافروں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے پر پولیس کا عملہ متحرک ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کاقافلہ طارق فضل چوہدری کی قیادت میں پشاورموڑ جی نائن پہنچ گئے،پشاور موڑ سے مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ہزاروں کی تعداد میں کارکنان جمع ہیں،کارکنان نے اپنے طور پر ٹرانسپورٹ کے بندوبست کر کے یہاں پہنچے ہیں،خواتین کارکنان بھی موجود ہے،تھوڑی دیر میں اپنے قائد کا استقبال کریں گے۔کارکنوں کی آنکھوں پر چمک ہے۔

مانسہرہ
مانسہرہ سے نواز شریف کے استقبال کے لئے قافلے لاہور کے لئے روانہ ہوگئے ہیں، ہزارہ ڈویژن کی مختلف تحصیلوں سے جلوس مانسہرہ پہنچے، جہاں سے سب ایک ساتھ لاہور کے لئے روانہ ہوئے۔

آزاد کشمیر
نوازشریف کے استقبال آزاد کشمیر سے لیگی کارکنوں کے قافلے لاہور پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، اس سے قبل آزاد کشمیر کو خیبر پختونخواہ اور پاکستان سے ملانے والے تاریخ مقام کوہالہ پل پر مظفرآباد سے لاہور جانے والے لیگی قافلے کے شرکاء نے نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد اور اہل پاکستان سے یکجہتی کے اظہار کیلئے مارچ کیا۔

مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر مشتاق منہاس کی قیادت میں بڑا قافلہ مینار پاکستان پہنچ گیا ہے، جہاں پہنچ کر ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے اپنی سیاست کو داو پر لگا دیا، پاکستان کے لوگ آج کے سیاسی جلسہ کی مثال دیں گے۔

نواز شریف کے استقبال کیلئے آزاد کشمیر سے مزید قافلے آج شام تک لاہور پہنچیں گے۔

قافلہ چکری سے لاہورپہنچ گیا

چوہدری نعیم اعجاز کی قیادت میں ایک عظیم الشان قافلہ چکری سے لاہور پہنچ گیا ہے.

بہاولنگر

قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کے استقبال کے لیے قافلے رواں دواں ہیں،لیگی پارلیمنٹرین اور ضلعی عہدیداران نے قافلوں کی قیادت کی،مرکزی قافلے کی قیادت سابق ایم پی اے رانا عبدالروف ضلعی صدر مسلم لیگ ن نے کی،سابق ایم این اے میاں عالم داد لالیکا کی رہائش گاہ سے بھی قافلہ روانہ ہوگیا،قافلے کی قیادت ضلعی رہنما میاں بہادر علی لالیکا نے کی۔چشتیاں، ہارون آباد، فورٹ عباس اور منچن آباد سے بھی قافلے روانہ ہیں۔میاں بہادر علی لالیکا  کا کہنا ہے کہ میاں نوازشریف کی آمد پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا استقبال ہوگا، میاں نواز شریف اصولی سیاست کے آمین اور ملکی ترقی کی ضمانت ہیں۔

بہاولپور پی پی 253 کا قافلہ لاہور کی جانب روانہ

پی پی 241، 242 این اے 168 چشتیاں سےقافلہ لاہور کی جانب رواں

حاصل پور

حاصل پور  سے میاں نواز شریف کی وطن واپسی پر لاہور جلسہ کے لئے سابق وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزداہ سابق ایم پی اے محمد افضل گل کی قیادت میں قافلے رواں دواں ہیں،میاں نواز شریف کے آنے کے بعد اقوام عالم میں پاکستان کا عزت کا مقام ہوگا ۔میاں نواز شریف کے انے سے پورے ملک میں خوشی کا سماں ہوگا خوشحالی کا دور شروع ہونے والا ہے۔مسلم لیگی کارکن پرجوش کارکنان کی کثیر تعداد جلسہ میں شرکت کے لئے روانہ ہیں۔