الیکشن کمیشن کے باہر فائرنگ،پی ٹی آئی ایم این اے گرفتار، ویڈیو مناظر !

الیکشن کمیشن کے باہر حالات کشیدہ ، گولی چل گئی

ایک نیوز نیوز: الیکشن کمیشن کے باہر حالت کشیدہ، تحریک انصاف کے کارکن اور پولیس اہلکار آپس میں گتھم گتھا ، کھلاڑیوں کا احتجاج، نعرے بازی کی گئی۔ اسلام آباد پولیس نے  الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر فائرنگ کرنے والے شخص سے گن چھین لی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے باہر پولیس اہلکار سے حادثاتی طور پر فائر ہوگیا۔پولیس گارڈ کا تعلق خیبرپختونخوا پولیس سے ہے۔ 

حادثاتی گولی پی ٹی آئی کے ایم این اے صالح محمد کے گارڈ سے چلی ، اسلام آباد پولیس نےکے پی کے پولیس اہلکار سے گن چھین لی،بعدازاں  ایم این اے صالح محمد اور ان کے گارڈ کو حراست میں لے لیا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کی سینئر قیادت اعجاز چودھری ، فواد چودھری اور دشہباز گل بھی پولیس کے ساتھ نوک جھوک کرتے نظر آئے، ایک ویڈیو میں اعجاز چودھری گیٹ پھلانگتے بھی نظر آرہے ہیں۔