نوکری کالالچ،بھارتی شہریوں کی روسی فوج میں زبردستی بھرتی کاانکشاف  

بھارتی شہریوں کی نوکری کالالچ دیکر روسی فوج میں بھرتی کاانکشاف  
کیپشن: بھارتی شہریوں کی نوکری کالالچ دیکر روسی فوج میں بھرتی کاانکشاف  

ویب ڈیسک:نوکری کا جھانسہ دے کربھارتی شہریوں کی یوکرین کیخلاف روسی فوج میں زبردستی بھرتی کاانکشاف سامنے آگیا۔
انڈین تحقیقاتی اداروں کے مطابق نیٹ ورک کم از کم 35 افراد کو نوکری کا جھانسہ دے چکا ہے۔ سوشل میڈیا پر نوکریوں کی تشہیر کے ذریعے لوگوں کو ماسکو بلانے کا جھانسہ دیاجاتاہے۔
 مقبوضہ کشمیر کی خاتون راجہ بیگم کو بتایاگیا کہ کھویا ہوا بیٹا نوکری کیلئے روس گیاتھا وہا ں سے جنگ پربھجوایاگیاہے۔آزاد یوسف کمار نے ماسکو میں نوکری کے لیے 3 ہزار 620 ڈالر بھی ادا کیے تھے۔ گزشتہ سال دسمبر میں وہ اپنی بیوی اور بیٹے کو چھوڑ کر ماسکو کے لیے روانہ ہوئے تھے، لیکن جب وہ ماسکو پہنچے توپاسپورٹ اور موبائل فون لے لیا اور یوکرین میں روسی فوجوں کے ہمراہ لڑنے کے لیے ایک سال کے کانٹریکٹ پر دستخط کروائے۔
بھائی سجاد کمار نے بتایا کہ پندرہ دنوں کے ٹریننگ سیشن کے دوران ہی ان کی ٹانگ میں گولی لگ گئی تھی۔
 اپنے واٹس ایپ وائس میسج میں آزاد یوسف کا کہنا تھا کہ ’مجھے موت سے بچا لیں، پلیز مجھے یہاں سے نکالیں۔‘
 انڈیا کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ تمام کیسز کو ماسکو کے ساتھ پرزور طریقے سے اٹھایا جا رہا ہے۔