25اضلاع کے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن ججز کے تقرروتبادلے

25اضلاع کے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن ججز کے تقرروتبادلے
کیپشن: 25اضلاع کے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن ججز کے تقرروتبادلے

ایک نیوز:چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کی منظوری سے پنجاب کے 25اضلاع کے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن ججز کے تقرروتبادلے کردیئے گئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 9اضلاع کے سیشن ججز کو لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیاگیا۔سیشن جج فیصل آباد عبد الرحیم کا ملتان تبادلہ،سیشن جج عبد الرزاق وہاڑی سے راولپنڈی تعینات ، سیشن جج چوہدری طارق جاوید  کالاہور سے قصور تبادلہ کردیاگیا۔

سیشن جج ریحان بشیر کا لاہور سے اوکاڑہ ، سیشن جج امیر سلیم رانا کا لاہور سے گجرات، سیشن جج سجاد حسین گجرات سے بھکر تبادلہ  کیاگیا۔

سیشن جج عرفان احمد سعید شوکت کمال ،محمد عارف رانا علی رضا ،عارف حمید، اسلم بھٹی ، عدنان مشتاق صفدر اقبال اور ظفر اقبال لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کا حکم  دیاگیا۔

 احتساب عدالت سے جج نسیم احمد ورک کو ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کردیا گیا۔