انرجی سکیورٹی ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کیلئے اہم ترجیح ہے،اسحاق ڈار

 انرجی سکیورٹی ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کیلئے اہم ترجیح ہے،اسحاق ڈار
کیپشن: Energy security is an important priority for developed and developing countries, Ishaq Dar

ایک نیوز:وزیرخارجہ اسحاق ڈارنےکہاہےکہ  انرجی سیکیورٹی ترقی یافتہ اورترقی پذیرممالک کیلئےاہم ترجیح ہے۔

برسلز میں جوہری توانائی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ اسحاق ڈارکاکہناتھاکہ یہ اجلاس توانائی کی بڑھتی طلب اور درپیش موسمیاتی چیلنجز کے وقت ہو رہا ہے۔
وزیرخارجہ کاکہناتھاکہ بیلجیئم حکومت اور آئی اے ای اے کا اجلاس کے انعقاد پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
وزیرخارجہ اسحاق ڈارکاکہناتھاکہ انرجی سکیورٹی ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کیلئے اہم ترجیح ہے،پاکستان میں 6ایٹمی بجلی گھر کام کر رہے ہیں۔
اسحاق ڈارکامزیدکہناتھاکہ ہم بجلی کا 8فیصد ایٹمی توانائی سے پورا کرتے ہیں، ہم ایٹمی توانائی دور دراز اور غریب طبقات کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں، پاکستان ایٹم کے پرامن استعمال کیلئے دنیا کے ساتھ تعاون کرنے پر تیار ہے۔ ہمیں صاف اور سستی توانائی کی ضرورت ہے،