مزاروں اور درباروں کیلئے آن لائن چندہ اکٹھا کرنے کیلئے ویب سائٹ کی منظوری

مزاروں اور درباروں کیلئے آن لائن چندہ اکٹھا کرنے کیلئے ویب سائٹ کی منظوری
کیپشن: مزاروں اور درباروں کیلئے آن لائن چندہ اکٹھا کرنے کیلئے ویب سائٹ کی منظوری

ایک نیوز :نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مزارات اور درباروں میں آن لائن صدقات وعطیات کیلئے نذرانہ آن لائن ویب سائٹ کی اصولی منظوری دے دی۔
 آن لائن صدقات وعطیات کیلئے نذرانہ آن لائن ویب سائٹ کی منظوری کے بعد تمام مزارات کے لئے الگ الگ ویب سائٹ بنائی جائے گی۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو ویب سائٹ ڈویلپ کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔
ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن صدقات اورعطیات دیے جا سکیں گے، بیرون ملک مقیم افراد لنگر بھی تقسیم کرا سکیں گے، لنگر کی تقسیم کو براہ راست دیکھا بھی جا سکے گا۔ عطیات موبائل بینکنگ، کریڈٹ کارڈ اور اے ٹی ایم کے ذریعے ٹرانسفر کئے جا سکیں گے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے حضرت بابا بلھے شاہ ؒ کے مزار کو ری ڈیزائن کیا جائے گا جبکہ بابا فرید گنج شکرؒ کے مزار کے کمپلیکس کو مزید وسیع کیا جائے گا۔
 ٹریفک کے مسائل حل کرنے کیلئے بیسمنٹ میں پارکنگ اور لنگر خانے کا اہتمام کیا جائے گا۔ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی جانب سے حضرت پیر مکیؒ اور وارث شاہ کے مزارات پر تعمیراتی کام کو تیز کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔