کمپیوٹرایمرجنسی رسپانس ٹیمز رولز2023کی منظوری

کمپیوٹرایمرجنسی رسپانس ٹیمز رولز2023کی منظوری
کیپشن: Approval of Computer Emergency Response Teams Rules 2023

ایک نیوز :وفاقی کابینہ نے سائبر سیکیورٹی کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیمز رولز دوہزار تیئس کی باضابطہ منظوری دیدی۔

پاکستان میں سائبر سیکیورٹی کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر وفاقی حکومت نے سائبر سیکورٹی حملوں سے بچاؤ اور فوری رسپانس کیلئے اہم قدم اٹھا لیا۔

وفاقی وزیرآئی ٹی امین الحق کا کہنا ہے کہ وزارت آئی ٹی نے 2021میں رولز کی تیاری کا آغازکیاتھا، تیاری کا آغازپیکا ایکٹ2016،نیشنل سائبرسیکیورٹی پالیسی2021کے تحت کیا۔ تمام اسٹیک ہولڈرز، متعلقہ اداروں سے مشاورت کی گئی، رولزکے تحت وفاق، صوبائی سطح پر سرٹ ٹیموں کی تشکیل دیجائے گی۔ کمپیوٹرایمرجنسی ٹیمز کے آپریشن کیلئے سرٹ کونسل کا قیام کیا جائے گا۔