سیلف  ڈرائیو گاڑیوں کے پہلے لائسنس  کے اجرا کی منظوری

سیلف  ڈرائیو گاڑیوں کے پہلے لائسنس  کے اجرا کی منظوری

ایک نیوز : متحدہ عرب امارات نے ملک کی سڑکوں پر  سیلف  ڈرائیو گاڑیوں کے لیے اپنی نوعیت کے پہلے لائسنس  کے اجرا کی منظوری دے دی ہے۔
  رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ٹوئٹر پر پوسٹ کیا کہ,’’ WeRide ‘‘کو لائسنس دے دیا گیا ہے۔ ’’ ووائی رائیڈ‘‘کمپنی مختلف قسم کی  سیلف ڈرائیو گاڑیوں کی جانچ پڑتال کرکے انہیں آپریٹ  کرے گی۔
’’ WeRide ‘‘ کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق  کمپنی کا صدر دفتر گوانگزو چین میں ہے جس کے مراکز ابوظہبی اور دیگر شہروں  میں  ہیں۔ ’’ WeRide ‘‘ کمپنی  دنیا بھر کے 26 سے زیادہ شہروں میں  سیلف ڈرائیو گاڑیوں کے بارے میں  ڈرائیونگ ریسرچ اور آپریشنز کرتا ہے۔
"ووائی رائیڈ روبوٹیکسی،روبو وین، روبو ویپر، روبو بس اور ایڈوانس ڈرائیونگ سولیوشن پروڈکٹ  متعارف کرائے جس سے صارفین  آن لائن رائیڈ ہیلنگ، آن ڈیمانڈ ٹرانسپورٹ، اربن لاجسٹکس، ماحولیاتی  خدمات  ایک ہی چھت تلے حاصل کرسکیں گے۔